پشاور شہر 10 محرم الحرام تک سیل کردیا گیا

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں محرم الحرام میں امان وامان کی فضاء برقرارکھنے کیلئے 10 محرم الحرام تک شہر کو سیل کردیا گیا جبکہ جلوس کی گزر گاہوں پر ہر قسم ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ نویں اور دسویں محرم کو موبائل فونز سروس بند کی جائیگی، محرم الحرام کے ماتمی جلوس پولیس کی کڑی نگرانی میں اختتام پذیر ہوئے۔ جلوس سے قبل سی سی پی او پشاور محمد کریم خان اور ایس ایس پی آپریشنز نے گزر گاہوں اور حساس مقامات کا دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا۔

واضح رہے کہ کریم خان نے پشاور میں ساتویں محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اندرون شہر کا تفصیلی دورہ کیا تھانہ خان رازق شہید میں قائم کنٹرول روم کا جائزہ لینے کیساتھ ساتھ شہر کے مختلف امام بارگاہوں سمیت ساتویں محرم کے جلوس اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

 اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز ٗ ایس پی سٹی ٗ ڈی ایس پی سٹی اور دیگر حکام بھی موجود تھے بتایاگیا ہے کہ پشاور پولیس نے 64 مقامات پر انٹری پوائنٹ بنائے ہیں جس پر 268 پولیس اہلکارتعینات کئے گئے ہیں اس کے علاوہ پشاور میں 565 مقامات پر ناکہ بندیاں قائم کی گئی ہیں امام بارگاہوں اور جلوسوں کو تین لیئر سکیورٹی میں تقسیم کیاگیا ہے 40 ٹربل پوائنٹس کے ساتھ ساتھ 42 مقامات پر گن پوائنٹ بھی قائم ہیں ماتمی جلوس کے راستوں اور امام بارگاہ جانے والے تمام روٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے ہیں اس علاوہ حساس مقامات پر(اے پی سی)کے ساتھ ساتھ (آر آر ایف) اور(اے ٹی ایس) کے اہلکاروں کو بھی تعینات کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں