کراچی: شہدا کربلا کا ذکر عظیم، ظلم کے خلاف ایک جہاد ہے، مولانا ذکی باقری

کراچی (ڈیلی اردو) محفل مرتضیٰ پی ای سی ایچ سوسائٹی میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران مولانا ذکی باقری نے کہا کہ شہدا کربلا کا ذکر عظیم اور ظلم کے خلاف ایک بڑا جہاد ہے، کیونکہ امام عالی مقام اور آپؑ کے رفقا نے کربلا میں ظلم و جبر اور بربریت کا ڈٹ کا مقابلہ کیا اور واضح طور پر کہا کہ اسلام خدا کا پسندیدہ دین ہے اور یہ ہمیشہ زندہ و جاوید رہیگا اور مشکل اور کٹھن ترین حالات میں بھی اس کا ہر حال میں دفاع کیا جائیگا۔

انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کو تقسیم کے بجائے یکجا ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی اور شہیدوں کے افکار و نظریات اور ان کے بتائے ہوئے اصولوں کا پرچار کرنا ہوگا تاکہ دنیا اس سے فیضیاب ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں