کراچی: محرم حرمت والا مہینہ، عظیم قربانیوں کی داستان رقم ہے، علامہ شہنشاہ حسین نقوی

کراچی (ڈیلی اردو) پاک محرم ایسوسی ایشن کے تحت نشتر پارک میں محرم کی ساتویں مجلس سے خطاب کے دوران علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ امام حسینؑ نے فرمایا جان لو کہ دنیا کی آسائش اور سخت خواب کے علاوہ کچھ نہیں اور حقیقی معرفت اور آگاہی آخرت میں ہے ،اللہ نہیں چاہتا کہ دنیا در در کی ٹھوکریں کھائے۔

انہوں نے کہا کہ محرم حرمت والا مہینہ ہے اس میں اولاد علی ؑ کی عظیم قربانیوں کی داستان رقم ہے ہمارا سلام ہو شہدائے کربلاء اور ان کے رفقا پر جنہوں نے بیش بہا قربانیاں دیکر دین کو ہمیشہ کیلئے سربلند اور رہتی دنیا تک کیلئے افکار اسلامی کو زندہ و جاوید کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں