راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکا یسینٹ کام کے کمانڈر، جنرل کنیتھ مکینری نے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تلعقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف سے کمانڈر سینٹ کام جنرل کنیتھ مکینزی کی قیادت مِیں امریکی وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں جیو اسٹریٹیجک اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، کشمیر اور افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل میکینزی سے ملاقات ہوئی۔
خیال رہے جمعے کو امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی 17 رکنی دفاعی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے تھے۔