محرم الحرام کے جلوسوں پر پابندیاں لگانا کسی صورت قبول نہیں: جعفریہ الائنس

کراچی (ڈیلی اردو) جعفریہ الائنس پاکستان کا ہنگامی اجلاس بارگاہ حسینی پی ای سی ایچ سو سائٹی میں ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید شبر رضا کی صدارت میں منعقد ہوا۔

جس میں تنظیم عزاء، پاسبان عزاء، تنظیم عزاداری، آئی ایس او، آئی او، اسکاوٹس گروپ، تمام ڈسٹرکٹ کے فوکل پرسنز اور ٹرسٹی حضرات نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شبر رضا کا کہنا تھا اس سال کراچی کے مختلف مقامات سے نکالے جانیوالے جلوسوں پر پاپندیاں لگائی جارہی ہیں جو ہمیں کسی بھی صورت قبول نہیں۔

1947 سے برآمد ہونے والے جلوسوں کا پرمٹ بانیان جلوس کے پاس موجود ہے جس کو تسلیم نہیں کیا جارہا ہے۔

قدیم جلوسوں اور لائنس یافتہ جلوسوں میں بھی رکاوٹیں ڈالنے کی کوشیش کی جارہی ہے، مجلس عزاء پر رکاوٹیں اور اجازت ناموں کا ناروا دباوُ بنیادی شہری حقوق کی پامالی ہے۔

حکومت کے اس اقدام سے عزاداروں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

عزاداری سید الشہداء منانا ہماری آئینی اور قانونی حق ہے جسے کوئی نہیں روک سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں