11

کراچی: خدا کی محبت اور اہلبیت اطہار سے وابستگی میں ہر دور کے انسان کی کامیابی ہے، علامہ طالب جوہری

کراچی (ڈیلی اردو) معروف اور بزرگ عالم دین علامہ طالب جوہری نے کہا ہے کہ اللہ نے انبیاء کرام و مرسلین کو انسانیت کی رہنمائی کیلئے بھیجا اور جو بندگان خدا اس فکر و فلسفے پر عمل کرتے ہیں وہ ہر دور میں کامیاب و کامران رہے، جبکہ خاندان رسولؐ کے چشم و چراغ خدا کے پسندیدہ اور چنے ہوئے ہیں یہ وہ مقدس اور محترم ہستیاں ہیں جن کی محبت کا حکم واضح طور پر دیا گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے المحسن ہال فیڈرل بی ایریا میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیطان بندگان خدا کو بہکانے اور ان کو درست سمت سے ہٹانے کی کوششوں میں مصروف ہے لیکن اہل ایمان اور خدا کے برگزیدہ بندے شیطانی چالوں میں اتنی آسانی سے آنیوالے نہیں۔

خدا کی محبت اور اہلبیت اطہار سے وابستگی میں ہر دور کے انسان کی کامیابی ہے کیونکہ خانوادہ رسولؐ کا ہر فرد دین کا سچا مجاہد اور سپاہی ہے اور انہی خدا کی پسندیدہ ہستیوں نے دین کو حیات نو عطا کی اور اپنا سب کچھ قربان کر کے اسلام کو زندہ و جاوید کیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں