واقعہ کربلا عدل و انصاف کی حکمرانی کے قیام کی جنگ تھی: علامہ راجہ ناصر عباس

اسلام آباد (محمد احسان) تاریخ بشریت میں عدل و انصاف، امن و آشتی اور انسانی اقدار کو زندہ کرنے کے لئے، بہت سی تحریکوں نے جنم لیا، لیکن کچھ تحریکیں ایسی ہیں جو زمان و مکان کی قید و بند کو توڑ کر ہمیشہ کے لئے امر ہوگئیں۔

ان خیالات کا اظہار مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے پیغام عاشورہ میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان جاویداں تحریکیوں میں سے ایک منفرد تحریک واقعہ کربلا ہے۔ اس عظیم واقعے کے مثبت اور دور رس اثرات نہ صرف یہ کہ امت مسلمہ پر مرتب ہوئے، بلکہ اس تحریک نے ہر دین و مذہب، ہر رنگ و نسل، اور ہر قوم و قبیلے کے افراد کو متاثر کر دیا، 61ھ کے عاشورہ کی جنگ تمام انسانیت کی خاطر ظلم و ستم کے خلاف اور انسانی معاشرے میں عدل و انصاف کی حکمرانی کے قیام کے لئے جنگ تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں