کربلا: عاشورہ کے جلوس میں بھگدڑ، 31 زائرین شہید، 100 سے زائد زخمی

کربلا (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) عراق کے شہر کربلا میں عاشورۂ محرم الحرام کے جلوس کے دوران بھگدڑ مچنے سے 31 سے زائد عزادار کچل کر شہید اور 110 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے جس کے پیش نظر شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

عراقی وزارتِ صحت نے کربلا میں بھگدڑ کے واقعے میں کچل کر 31 زائرین کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ بھگدڑ مچنے سے 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق کربلا میں عاشورہ کے جلوس کے لیے بنائے گئے راستے کا ایک حصہ گرنے سے بھگدڑ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

واضح رہے کہ 10 محرم الحرام کو یوم عاشور کے موقع پر نواسۂ رسول ﷺ حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں کروڑوں افراد دنیا بھر سے کربلا میں جمع ہوتے ہیں، اس موقع پر جلوس نکالے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں