صلاح دین (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی اتحادی فوج نے عراقی جزیرے پر واقع داعش کے ٹھکانے پر80 ہزار پاونڈ وزنی بارود اور بموں سے شدید حملہ کیا ہے
VIDEO: Here’s what it looks like when @USAFCENT #F15 and #F35 jets drop 36,000 Kg of bombs on a Daesh infested island. ???????? هكذا تبدوا الجزيرة الموبوءة بداعش بعد أن أسقطت عليها الطائرات المقاتلة #أف-15 و #أف-35 36,000 كغم من الذخيرة pic.twitter.com/2v6FAEL9Rn
— OIR Spokesperson (@OIRSpox) September 10, 2019
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اتحاد نے عراقی صوبے صلادین میں واقع جزیرے قانوس پر قائم داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ امریکی اتحاد کے اس آپریشن میں 80 ہزار پاونڈ ( 36 ہزار کلو) بارود استعمال کیا گیا۔
داعش کے خلاف کئے جانے والے اس آپریشن میں امریکی ایئر فورس کے ایف 15 اسٹرائیک ایگل اور ایف 35 لائٹننگ طیاروں نے حصہ لیا۔ آپریشن میں داعش کے کئی ٹھکانے تباہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق قانوس جزیرہ بظاہر داعش شدت پسندوں کا مضبوط اور محفوظ گڑھ بن چکا تھا۔ جزیرے پر بڑی تعداد میں سبزہ اور درخت ہونے کی بنا پر جنگجو وہاں چھپے ہوئے تھے۔
اس موقع پر اسپیشل آپریشنز جوائنٹ ٹاسک فورس کے سربراہ میجر جرنل ایرک ٹی ہِل نے بتایا کہ گزشتہ ایک ماہ سے داعش کے خلاف نئی معلومات ملی تھیں جس کے بعد مختلف مقامات پر ان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
تاہم تصاویر اور ویڈیو سے دیکھا جاسکتا ہے کہ اس غیرمعمولی بمباری سے جزیرے پر بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔