8

امریکا نے تحریک طالبان پاکستان کے امیر مفتی نور ولی محسود سمیت کئی افراد کو عالمی دہشت گرد قرار دیدیا

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکہ نے طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات معطل ہونے اور نائن الیون حملے کے اٹھارہ برس مکمل ہونے پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ مفتی نورولی محسود کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے نور ولی محسود سمیت متعدد افراد کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا ہے، اس بارے میں امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے اس فہرست میں حماس، القاعدہ، داعش اور سپاہ پاسداران انقلاب سے منسلک پندرہ افراد اور عناصر شامل ہیں۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ نور ولی محسود بھی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہیں، یہ پابندیاں نائن الیون حملے کے اٹھارہ برس پورے ہونے پر امریکی صدر کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت لگائی گئی ہیں۔

پابندی فہرست میں کئی منی ایکسچینج ہاؤسز اورترکی میں ایک جیولری کمپنی بھی شامل ہے، جبکہ پابندی قوانین کے مطابق ان افراد کی امریکا میں جائیدادیں ضبط ہوسکیں گی اور ان کے ساتھ کاروبار پر پابندی ہوگی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں