نیو یارک (ڈیلی اردو) بھارت غیر ملکیوں کے لیے جنوبی ایشیاء کا خطرناک ترین ملک بن گیا ہے۔
بین الاقوامی تنظیم کے سروے کے مطابق بھارت میں غیر ملکیوں کو جنسی ہراسانی اور سکیورٹی کاعدم تحفظ سب سے زیادہ ہے۔
انٹرنیشنل سروے کے مطابق سکیورٹی اور تحفظ کے لحاظ سے جنوبی ایشیاء کے خطرناک ترین ملکوں میں بھارت کو پہلے جب کہ دنیا کے خطرناک ملکوں میں اس کا پانچواں نمبر ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کے علاوہ جنوبی ایشیاء کا کوئی ملک 10 خطرناک ملکوں کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔
سروے میں حصہ لینے والے غیر ملکیوں کے مطابق بھارت میں جنسی ہراسانی جیسے واقعات عام ہیں۔ وہاں پر غیر ملکی خواتین اکیلے کام نہیں کرسکتیں۔