انسانی حقوق کونسل کی طرف سے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے مطالبہ کا خیرمقدم کرتے ہیں: وزیراعظم

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ یورپی یونین کی جانب سے انسانی حقوق کونسل میں مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، بین الاقوامی قانون اور دوطرفہ معاہدوں کے مطابق پرامن حل کے مطالبہ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ 10 ستمبر کو ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس میں 58 ممالک کی جانب سے پاکستان کے موقف کی حمایت کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس حمایت نے مقبوضہ کشمیر میں طاقت کے استعمال کو روکنے، محاصرہ ختم کرنے، دیگر پابندیاں اٹھانے، کشمیری عوام کے حقوق کے احترام و تحفظ اور مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کے لئے بین الاقوامی برادری کے بھارت سے مطالبات کو تقویت دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں