واشنگٹن (ڈیلی اردو) پینٹاگون نے ترکی کو جدید ترین جنگی طیاروں کی فراہمی روک دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون نے ترکی کے کو “ایف 35” لڑاکا طیاروں کی فراہمی روکنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکا نے یہ اقدام ترکی کے روس سے “S-400” روسی فضائی دفاعی سسٹم خریدنے کی وجہ سے کیا ہے۔ امریکہ کی جانب سے جاری کردہ بیان (17 جولائی 2019) کو واضح طور پر کہا تھا کہ F-35 طیارے کسی طور بھی “روسی انٹیلی جنس معلومات حاصل کرنے والے نظام کے ساتھ منسلک نہیں ہو سکتے۔
امریکی ترجمان کے مطابق امریکہ F-35 لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں ترکی کی شرکت غیر موثر کر دے گا اور اس پروگرام سے سرکاری طور پر ترکی کو بے دخل کرنے کے اقدام کیے جائیں گے۔ اسی طرح امریکہ نے ترکی کے ہوا بازوں کو بھی ملک سے بے دخل کردیا جو ایف 35 اور اس جیسی ٹیکنالوجی کی تربیت لے رہے تھے۔