بیروت (ڈیلی اردو) حزب اللہ کے جوابی حملوں پر اسرائیل نے دوبارہ حزب اللہ پر حملے نہ کرنے کا حلف اٹھا لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کے بعد اسرائیل نے اپنے گھٹنے ٹیک دیے اور روس کو ثالث بناتے ہوئے شام کے ”عقربا“ میں حزب اللہ پر حملے نہ کرنے کا حلف اٹھایا۔
اسرائیل نے اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 1701 کی بھی مکمل پابندی کی یقین دہانی کرائی۔ اسرائیل نے روس سے درخواست کی تھی کی وہ حزب اللہ کو ”لڑائی کے سابقہ قواعد“ پر عملدرآمد پر آمادہ کرے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اسرائیل کی طرف سے لبنانی فضائی حدود کی کھلی خلاف ورزی اور حزب اللہ لبنان کے مراکز کو نشانہ بنایا تھا جس پر حزب اللہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی بکتر بند گاڑی کو اینٹی ٹینک میزائل سے نشانہ بنایا جس میں اسرائیلی کمانڈر سمیت متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے بھی لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری کو حزب اللہ پر دباو ڈالتے ہوئے اسرائیل پر حملوں سے روکنے کا کہا تھا۔حزب اللہ اور اسرائیلی افواج کے درمیان گزشتہ ایک ہفتے کے دوران فائرنگ کے متعدد واقعات رونما ہوئے ہیں۔
اس سے قبل اسرائیل نے بیروت میں بھی حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا جس کی عالمی ذرائع ابلاغ نے بھی تصدیق کی تھی۔