راولپنڈی (ڈیلی اردو) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول حاجی پیر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں 33 سالہ حوالدار ناصر حسین شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید حوالدار ناصر حسین کا تعلق نارووال سے تھا۔ ناصر حسین 16 سال سے پاک فوج میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل بھارتی فوج کی جانب سے حاجی پیر سیکٹر پر لااشتعال فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا سپاہی غلام رسول شہید ہو گیا تھا۔ شہید سپاہی غلام رسول کا تعلق صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولنگر سے تھا۔