ریاض + یمن (ڈیلی اردو) یمن کے حوثی ملیشا کی جانب سے سعودی عرب کے مشرقی صوبے دمام میں قائم سب سے بڑی کمپنی آرامکو آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی ابقیق کمشنری میں واقع سعودی آرامکو کے زیر انتظام تیل کے متعدد پلانٹس پر دس ڈرون حملے کیے گئے ہیں۔ حملے سے پلانٹس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی ہے۔ جس کے بعد اس نے خام تیل نکالنا بند کر دیا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی علاقے بقیق میں واقع آرامکو آئل ریفائنری کے پلانٹ ابو قائق اور خورث پر نامعلوم مقام سے ڈرون حملے داغے گئے، حملے کے نتیجے میں خوفناک آگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئیں۔
سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے ‘سعودی پریس ایجنسی’ نے وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا کہ دونوں تنصیبات پر صبح چار بجے حملے کیے گئے تاہم حملوں کی نوعیت کا ذکر نہیں کیا گیا۔
بقیق دارالحکومت ریاض سے 330 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے جہاں آرمکو کی خام تیل کی سب سے بڑی تنصیبات بتائی جاتی ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق یہاں یومیہ 70 لاکھ بیرل تیل پروسیس کیا جاتا ہے۔
دوسری تیل کی تنصیب خریص جسے نشانہ بنایا گیا ہے یہ سعودی دارالحکومت ریاض سے 160 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
آرمکو کے مطابق خریص میں تیل کے 20 ارب بیرل تیل کے ذخائر ہیں۔ ان ذخائر سے یومیہ 10 لاکھ بیرل تیل نکالا جاتا ہے۔
سعودی عرب کا کہنا ہے کہ ان کی ریاستی تیل کمپنی ‘آرامکو’ کے انفراسٹرکچر مقامات پر ڈرون سمیت متعدد حملے کیے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ پائپ لائن کے ساتھ پمپنگ اسٹیشن پر حملے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی، آرامکو نے عارضی طور پر نقصان کے بارے میں معائنہ کرنے تک پائپ لائن کے ذریعے پیٹرولیم کی پمپنگ روک دی ہے۔ تاہم حکام نے بیان میں نقصان کے حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی گئی۔
سعودی آئل ریفائنری آرامکو کا شمار دنیا کی بڑی تیل کمپنیوں میں ہوتا ہے اور مالی سال کے 6 ماہ میں اس کی آمدنی میں 12 فیصد کمی واقع ہوئی۔ امدادی اداروں اور آگ بجھانے والے اہلکاروں نے سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پانے کیلئے کوشش جاری ہے۔ سعودی وزارت داخلہ نے ڈرون حملوں کی تصدیق کی ہے تاہم مزید تفصیلات نہیں بتائیں کہ کتنا جانی و مالی نقصان ہوا۔
دوسری جانب حوثی ملیشیا نے ڈرون حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے
https://twitter.com/MasirahTV/status/1172791513048219648?s=19
حوثی ٹی وی المسیرہ کے مطابق حوثی ملیشیا کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آرامکو آئل فیلڈ پر 10 ڈرون حملے کیے گئے جو سعودی سرزمین پر سب سے بڑا حملہ ہے۔ ترجمان کے مطابق ابھا ایئر پورٹ اور خامس ایئر بیس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔