آئل فیلڈ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی تیل کی پیداوار نصف رہ گئی: شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان

ریاض (ڈیلی اردو) سعودی عرب نے ارامکو کمپنی کے پلانٹس میں آگ لگنے کے واقعات کی تفصیلات کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حوثی ملیشیا نے ڈرون حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بیان جاری کیاہے کہ آرامکو آئل فیلڈ زکے 15 تیل کے کنوؤں پر 10 ڈرونز نے حملہ کیا جو کہ اباقق اور خورس کے مقام پر واقع ہیں۔

سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حملوں کے نتیجے میں 57 لاکھ بیرل یومیہ خام تیل کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے سیکورٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہفتے کی صبح چار بجے ارامکو کمپنی کی انڈسٹریل سیکیورٹی کی ٹیموں نے کمپنی کے دو پلانٹس میں لگنے والی آگ بجھا دی گئی ہے۔

مملکت کے ضلع بقیق اور ہجرہ خریص میں واقع ان تنصیبات کو ڈرون طیاروں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تھا۔ بعد ازاں دونوں تنصیبات میں بھڑکی ہوئی آگ پر قابو پا لیا گیا اور اسے پھیلنے سے روک دیا گیا۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق ڈرونز حملوں اور آگ کے بعد آئل ریفائنری کا آٹ پٹ کا آٹھا حصہ بند کردیا گیا ہے۔

امریکی اخبار کا دعویٰ ہے آگ کے باعث ریفائنری کا پیداوار کا آدھا حصہ بند کردیا گیاہے

اپنا تبصرہ بھیجیں