حوثی ڈرونز حملے: امریکی صدر کی سعودی عرب کو دفاع میں مدد کی پیش کش

ریاض (ڈیلی اردو) امریکی صدر نے سعودی عرب کو دفاع میں مدد کی پیش کش کی ہے جبکہ سعودی ولی عہد کا کہنا ہے کہ سعودی عرب جارحیت سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب میں تیل کی دو تنصیبات پر ڈرون حملوں کے بعد ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔

ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں عالمی رہنماؤں نے نے سعودی آرامکو کی تیل کی دو تنصیبات پر خوثی ملیشیا کے حملوں کے امریکی اور عالمی معیشت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر امریکہ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام میں مددینے کو تیار ہے،جس پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ مملکت اس طرح کی دہشت گردانہ جارحیت سے نمٹنے کی صلاحیت اور عزم رکھتی ہے،بزدلانہ حملوں کا جواب ضرور دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں