نواز شریف کے جگر میں سوزش اور گردے میں پتھری کا انکشاف

لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی سی ٹی اسکین رپورٹ میں بائیں گردے میں پتھری نظر آئی ہے۔

سروسز اسپتال لاہور کے ذرائع کے مطابق نواز شریف کی سی ٹی اسکین کی رپورٹ آگئی ہے۔ رپورٹ میں جگر میں سوزش اور بائیں گردے میں چھوٹی سی پتھری کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق نواز شریف کے گردے میں موجود پتھری لتھوٹرپسی سے نکالی جا سکتی ہے۔

سروسز اسپتال میں نواز شریف کے بلڈ،یورین ،الٹرا سائونڈ،سی ٹی اسکین سمیت کئی ٹیسٹ لئے گئے۔

نواز شریف کا اپریل 2017ء میں نجی اسپتال میں سی ٹی اسکین ہوا تھا جس کی رپورٹ میں بھی بائیں گردے میں پتھری نظر آئی تھی۔

آج ٹیسٹوں کے بعد مریم نواز اپنے والد کی عیادت کےلئے اسپتال پہنچی تھی،انہوں نے خیریت دریافت کرنے کے ساتھ نواز شریف کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔

مریم نواز کے ساتھ اس موقع پر ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر، بیٹا جنید صفدر اور داماد بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں