وفاقی حکومت نے صارفین پر بجلی گرانے کی تیاری کرلی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) حکومت نے بجلی صارفین پر 63 ارب 36 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ ڈالنے کی تیار کر لی ہے۔ وصولیاں دو سہ ماہیوں کے بقایا جات کی مد میں کی جائیں گی۔

سی پی پی اے کی جانب سے جنوری سے جون 2019ء کے بقایا جات کی وصولیوں کیلئے درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔ درخواست پر نیپرا 25 ستمبر کو سماعت کرے گا۔

درخواست میں دو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں 30 ارب 26 کروڑ روپے سے زائد جبکہ آئیسکو، لیسکو اور فیسکو کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 33 ارب 14 کروڑ روپے وصولی کی تجویز دی گئی ہے۔

صارفین سے بقایا جات وصولی سے ٹیرف میں فی یونٹ 70 پیسے اضافہ متوقع ہے جبکہ ایک سال میں وصولی کرنے کی صورت میں ٹیرف میں 45 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں