راولپنڈی (ڈیلی اردو) شنگھائی تعاون تنظیم کے زیر اہتمام ایک ہفتہ دورانیہ کی کثیر قومی فوجی مشق ٹی ایس این ٹی آر (سنٹر) 2019 کا آغاز روس کے شہر ڈونگوز اورینبرگ میں ہوگیا ہے۔
میزبان روس کے علاوہ پاکستان سمیت ایس سی او کے تمام رکن ممالک کے فوجی دستے اس بین الاقوامی مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افتتاحی تقریب میں تمام شریک ممالک کے سینئر فوجی عہدیداروں نے شرکت کی۔ مشق سینٹر کا مقصد بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شریک فوجوں کی مشقیں تیار کرنا ہے جو خطے میں سلامتی اور استحکام کو یقینی بنائے گا۔