قصور: 3 بچوں کا قتل، ورثا اور شہریوں کا تھانہ سٹی چونیاں کے باہر شدید احتجاج، تھانے پر پتھراؤ

چونیاں (ڈیلی اردو) ضلع قصور کی تحصیل چونیاں سے 3 بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعے پر ورثا اور شہریوں نے تھانہ سٹی چونیاں کے باہر احتجاج اور پتھراؤ کیا۔ مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔

آئی جی پنجاب نے چونیاں واقعہ کی انویسٹی گیشن کے لئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی میں ڈی پی او قصور عبدالغفار، ایس پی انویسٹی گیشن قصور شہباز الہی، ایس پی قدوس بیگ، اے ایس پی ننکانہ، سی ٹی ڈی اہلکار اور اسپیشل برانچ کا ڈی ایس پی شامل ہیں۔ قصور کمیٹی 3 روز میں ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب کو پیش کرے گی۔

چونیاں میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔ حراست میں لے گئے افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ڈی پی او قصور کا کہنا ہے حراست میں لیے گئے افراد کے خلاف ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یاد رہے گزشتہ روز چونیاں سے تین بچوں کی لاشیں ملی تھیں، بچوں کو 2 ماہ کے دوران اغواء کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں