پولیس کے ہاتھوں ارمان لونی کی ہلاکت کیخلاف شدید احتجاج، کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

کوئٹہ ( ڈیلی اردو) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے پریس ریلیز میں پشتونخوامیپ اور پی ٹی ایم کے رہنماء ابراہیم خان عرف (ارمان لونی) کو پولیس اور خفیہ اداروں کی جانب سے تشدد کے ذریعے انھیں قتل کرنے کے خلاف آج بروز پیر 4 فروری کو کوئٹہ سمیت جنوبی پشتونخوا کے تمام اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی۔

بیان میں تمام سیاسی جمہوری پارٹیوں ، انجمن تاجران ، مختلف سماجی تنظیموں ،دوکانداروں سمیت ہر طبقہ فکر کے غیور عوام سے ہڑتال کی حمایت اور ہر قسم کے کاروبار کو بند رکھنے کی اپیل کی گئی ہے جبکہ پشتونخوامیپ کے تمام کارکنوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کامیابی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تاجروں ،دکانداروں سے رابطے میں رہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک شعوری منصوبہ بند سازش کے تحت پر امن جنوبی پشتونخوا میں دہشتگردی، بدامنی، لاقانونیت مسلط کرکے انارکی پیدا کی جارہی ہے اور اس بہانے ہمارے غیور عوام کو امن کے نام پر بھکاری بنا کر انھیں، وحشت اور خوف ہراس میں مبتلا کرنے کی سازش کی جارہی ہے تاکہ ہمارے غیور عوام کو اپنے سیاسی معاشی ثقافتی سمیت ہر قسم کے قومی حقوق واختیارات کے حصول اور باوقار پر امن زندگی اور ترقی وخوشحالی کے منزل کی جدوجہد سے دستبردار کیا جاسکے۔

لیکن پشتون غیور ملت ایسے تمام سازشوں کو ناکام بناکر اپنا قومی جمہوری جدوجہد ہر قسم کے گھمبیر حالت میں بھی جاری رکھ کر ملی ارمانوں کی تکمیل کرکے رہیگی۔

پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے پریس ریلیز میں پشتونخوامیپ اور پی ٹی ایم کے رہنماء ابراہیم خان عرف (ارمان لونی) کو پولیس اور خفیہ اداروں کی جانب سے تشدد کے ذریعے انھیں قتل کرنے کے خلاف آج بروز پیر 4 فروری کو کوئٹہ سمیت جنوبی پشتونخواکے تمام اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں