13

تیل تنصیبات پر حملہ: ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں مزید سخت کرنے کا حکم

واشنگٹن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف یہ سخت اقدام سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں کیا گیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ایک بار پھر ایران کو سعودی تیل کی تنصیبات پر حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے، جبکہ ایران نے امریکی الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔

امریکی صدر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ایران کے خلاف پابندیاں سخت کرنے کے حوالے سے بظاہر کوئی جواز یا ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے ہیں تاہم وہ بار بار ایران کو حملے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔

ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ انہوں نے امریکی وزیر خزانہ کو ایران پر پابندیاں مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں