Notice: Undefined variable: forward in /home/dailyurd/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78

Notice: Undefined variable: remote in /home/dailyurd/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84

تیل تنصیبات پر حملہ، ‎ایران کا امریکہ کو انتباہ

تہران (ڈیلی اردو) ایران نے تہران میں سوئٹزرلینڈ کے سفارت خانے کی وساطت سے امریکہ کو بھیجے گئے احتجاجی مراسلے میں سعودی عرب کی پیٹرول تنصیبات پر حملے کے الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ایران کے خلاف ہر نوعیت کے حملے کا جواب دیا جائے گا۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی ISNA کے مطابق تہران انتظامیہ نے کل ایران میں امریکی سفارتی امور کے نگران سوئٹزرلینڈ کے سفارت خانے کی وساطت سے ایران کو سعودی آئل فیلڈز پر حملوں کا مرتکب  ٹھہرانے پر واشنگٹن کو احتجاجی مراسلہ بھیجا ہے۔

مراسلے میں سعودی آئل فیلڈ پر حملے کے بعد امریکہ کی طرف سے ایران کو دی گئی دھمکیوں  کا جواب دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ امریکہ کے ایران کے خلاف ہر طرح کے اقدام کا جواب دیا جائے گا۔

مراسلے میں امریکہ کے تمام الزامات کی تردید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ آرامکو پر حملے ایران کی طرف سے نہیں کئے گئے۔

یہ مراسلہ سرکاری طور پر پیر کے روز ٹرمپ کے ایران مخالف بیانات کے جواب میں تہران میں تعینات سوئس کے سفیر کو بھیج دیا گیا۔

واضح رہے کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان سفارتی تعلقات موجود نہیں ہیں لہٰذا تہران اور واشنگٹن کی کاروائیوں کو سوئٹزرلینڈ کے ذریعے سر انجام دیا جاتا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں