پیرس (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) فرانس نے سعودی تیل کی تنصیبات پر گزشتہ ہفتے ہونے والے حملوں کی تحقیقات کیلئے 7 فوجی ماہرین کو سعودی عرب روانہ کردیا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ہفتہ کے روز سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملوں کی تحقیقات کیلئے فرانسیسی حکومت نے اپنے اپنے شعبوں کے 7 دفاعی ماہرین کو سعودی عرب بھیج دیا ہے، جو وہاں حملوں کی تحقیقات کریں گے۔ ان میں دھماکہ خیز مواد سمجھنے کے ماہرین کے علاوہ، میزائل کی رفتار اور زمینی سے ہوا سے متعلقہ دفاعی نظام کے ماہرین بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل فرانسیسی وزیر خارجہ جی اینیوس لی ڈرین نے تحقیقات کیلئے دفاعی ماہرین سعودی عرب بھیجنے کا اظہار کیا تھا۔
فرانسیسی وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ یمن کے حوثی ملیشیا کا وہ دعویٰ جو سعودی تیل کی تنصیبات پر حملے کے ذمہ دار ہیں وہ زیادہ قابل اعتبار نہیں تھا۔