برطانیہ نے یورپی یونین سے علیحدگی کا اعلان کردیا

نکوسیا (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) برطانیہ 31 اکتوبر کو یورپی یونین سے الگ ہو جائے گا، اس کا اعلان برطانیہ کے وزیر داخلہ برائے بریگزٹ سٹیفن بارکلے نے یہاں قبرص کے صدر نیکو انستاسیا دیز سے ایک ملاقات کے بعد کیا، برکلے سے پوچھا گیا کہ کیا برطانیہ کسی معاہدے کے بغیر 31 اکتوبر کو یورپی یونین چھوڑ دے گا تو انہوں نے  کہا ہاں ہم چھوڑ دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں صدر کا شکرگزار ہوں، کہ ان کے ساتھ ہمارے مضبوط دوطرفہ تعلقات ہیں وہ بریگزٹ سے متعلق معاملات کی  گہری سوجھ بوجھ رکھتے ہیں۔ اس مسئلے پر صدر سے بات چیت ضروری تھی کیونکہ دونوں فریقین معاہدہ چاہتے ہیں جو ان کے مفاد میں اور اس کیلئے  ہم کام کر رہے ہیں۔

برکلے نے قبرص کا دورہ بریگزٹ  کے مسائل پر بات چیت کیلئے کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں