7

یمن: حوثی ملیشیا کا متحدہ عرب امارات کو آخری انتباہ

صنعاء (ڈیلی اردو) یمن حوثی باغیوں نے دھمکی دی ہے کہ وہ جلد متحدہ عرب امارات کو نشانہ بنانے والے ہیں۔

المسیرہ ٹی وی کے مطابق حوثی ملیشیا کے ترجمان یحی السریع نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی آئل ریفائنری کے بعد اب متحدہ عرب امارات میں واقع اہم تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

ترجمان نے دعویٰ کیا کہ سعودی عرب میں واقع آئل ریفائنری کو ہم نے نشانہ بنایا تھا جس سے ہماری عسکری طاقت کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ یحی السریع نے سعودی آئیل کمپنی آرامکو میں کام کرنے والے غیر ملکی کارکنوں سے کہا ہے کہ مذکورہ تنصیبات چھوڑ دیں کیونکہ انہیں کسی بھی وقت نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ابقیق اور خریص کی آئل تنصیبات پر حملے میں جدید اور جیٹ موٹروں سے لیس دونوں طرح کے ڈرون طیاروں کا استعمال کیا گیا۔ ترجمان نے سعودی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ریاض خام خیالی میں نہ رہے کیونکہ ہم سعودی عرب میں جہاں چاہیں گے وہاں حملہ کر سکتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ اگر متحدہ عرب امارات چاہتا ہے کہ اس کی تنصیبات محفوظ رہیں تو فوری طور پر اپنی فوج کو یمن سے نکال لے ورنہ دبئی اور ابوظہبی کی اہم تنصیبات اور شیشے کی عمارتیں ہمارے نشانے پر ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں