آزاد کشمیر، پنجاب اور خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

لاہور (اے ڈی شہزاد) آزاد کشمیر، لاہور، اسلام آباد پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث لوگ خوف کی وجہ سے عمارتوں سے باہر نکلے آئے ہیں اور کلمہ طیبہ کاورد کررہے۔ جس کے باعث بھاری جانی و مالی نقصان کا اندیشہ ہے۔

آزاد کشمیر میں شدید زلزلہ آیا ہے۔ زلزلے کے شدت اتنی زیادہ تھی کہ خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں، دفاتر اور گھروں سے باہر نکل آئے۔

میرپور آزاد کشمیر میں زلزلے سےعمارت گرگئی جس کے نتیجے میں وہاں موجود 50 افراد ملبے تلے دب گئے۔ متعدد افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

زلزلے سے سڑکوں پر گہرے شگاف پڑگئے ہیں جس کے باعث آمد و رفت منقطع ہوگئی ہے۔

پنجاب میں خوشاب، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ، میانوالی، منڈی بہاؤالدین، ملتان، اوکاڑہ، قصور، خانیوال، گجرات، کامونکی، مریدکے، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، ساہیوال، پتوکی، چونیاں، پاکپتن، دیپالپور، حجرہ شاہ مقیم، نارنگ منڈی اور سیالکوٹ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جب کہ میرپور آزاد کشمیر، بھمبھر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں پشاور، چارسدہ، سوات، خیبر، ایبٹ آباد، باجوڑ، نوشہرہ، مانسہرہ،بٹ گرام، تورغر، شانگلہ، بونیر، دیر،اپر دیر، لوئر،چترال، مالاکنڈ اور کوہستان میں بھی زلزلے کی جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے 15 سے 20 سیکنڈ تک محسوس کیے گئے تاہم اس کے نتیجے میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔شدید زلزلے کے جھٹکے 4 بجکر 2 منٹ پر محسوس کئے گئے اور ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6:01 ریکارڈ اور گہرائی زیر زمین 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں