چکوال میں کالعدم لشکر جھنگوی کا امام بارگاہ پر حملہ، متعدد افراد زخمی، مظاہرین کا دھرنا

چکوال (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع چکوال کے علاقے اٹھوال میں کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں نے امام بارگاہ پر حملہ کر دیا۔ حملے میں متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ اہل تشیع مظاہرین نے واقعے کے خلاف تحصیل چوک میں دھرنا دیدیا ہے۔

تحصیل چوک دھرنے سے جہلم۔ چوآسیدن شاہ راولپنڈی و دیگر شہروں کی ٹریفک بند کر دی گئی ہے۔ ہزاروں مظاہرین کا ڈھڈیال چوک میں بھی دھرنا ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔

نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق راولپنڈی چکوال روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہے جس سے کئی کلو میٹر تک ٹریفک معطل ہوگئی ہے۔ جبکہ مظاہرین کا ڈی پی او چکوال کے تبادلے اور ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ دھرنا کے دوران ایمبولینس اور خواتین کی گاڑیوں کو جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

شیعہ رہنماؤں نے صحافیوں کو بتایا کہ امام بارگاہ اور مومنین پر حملہ چکوال پولیس کی ایما پر کیا گیا۔ اس سے قبل بھی گزشتہ ہفتے ایک امام بارگاہ پر حملہ کیا گیا ہے اور اس کا مقدمہ بھی درج نہیں نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں