10

لیبیا: خلیفہ حفتر کی فوج نے طرابلس میں ترکی کے 2 ڈرون طیارے مار گرائے

طرابلس (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) لیبیا میں خلیفہ حفتر کی فوج نے بدھ کو رات گئے دارالحکومت طرابلس میں معیتیقہ ایئرپورٹ کے عسکری شعبے کے اندر ترکی کا ایک ڈرون طیارہ تباہ کر دیا۔ اس دوران فضائی حملوں میں اسلحہ ڈپوؤں اور عسکری کارروائیوں کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

یاد رہےکہ 24 گھنٹوں کے اندر دارالحکومت طرابلس میں تباہ ہونے والا یہ ترکی کا دوسرا ڈرون طیارہ ہے۔ اس سے قبل لیبیا کی فوج کی زمینی دفاع فورس نے دارالحکومت کے جنوب میں ایک ڈرون طیارہ مار گرایا تھا۔ اس علاقے میں ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے لیبیا کی فوج اور وفاق کی حکومت کی فورسز کے درمیان گھمسان کی لڑائی ہو رہی ہے۔

رواں سال اپریل سے طرابلس کے نواح میں جاری جنگ کے دوران معیتیقیہ کے ہوائی اڈے کو لڑاکا طیاروں اور مارٹر گولوں کے ذریعے متعدد بار حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ اس کے نتیجے میں یہاں فضائی جہاز رانی کا سلسلہ موقوف ہو گیا اور جہاز رانی کا رخ مصراتہ شہر کے ہوائی اڈے کی جانب کر دیا گیا۔

لیبیا کی فوج کی جانب سے وفاق کی حکومت پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ طرابلس میں معیتیقہ کے شہری ہوائی اڈے کو عسکری مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ یہاں ڈرون طیاروں کی اڑان کا اڈہ بھی بنایا گیا ہے جو طرابلس کے نواح میں حالیہ لڑائی کے دوران وفاق کی حکومت کی فورسز کو فضائی ڈھانپ فراہم کرتے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں