افغانستان الیکشن: پاک افغان بارڈر 27 اور 28 ستمبر کو بند رہے گا، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) افغانستان میں صدارتی انتخابات کے موقع پر پاک افغان بارڈر ستائیس اور اٹھائیس ستمبر کو بند رہے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کہ افغانستان میں صدارتی انتخابات کے موقع پر 26 سے 29 ستمبر تک پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی انتہائی سخت رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈر 27 اور 28 ستمبر کو بند رہے گا۔ پاک افغان سرحد پر تمام راستے بشمول کارگو ٹرمینلز بند رہیں گے۔ جبکہ ایمرجنسی مریضوں کیلئے راستہ بند نہیں ہوگا۔

بارڈر کی بندش سے نیٹو سپلائی اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی معطل رہے گی دوسری جانب پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور عوام کو مطلع کیا گیا ہے کہ الیکشن کے باعث سرحد کو مکمل طور پر بند کردیا جائے گا۔

پاک افغان سرحد پر چمن کے غریب نوجوانوں کیلئے ایف سی کی جانب سے جو پیکج دیا گیا ہے وہ بھی دو دن معطل رہے گا۔

افغان انتخابات کے مکمل ہونے کے بعد پاک افغان بارڈر کو دوبارہ ہر قسم کی آمدورفت کیلئے کھول دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں