سعودی عرب میں خواتین سیاحوں کے عبایا پہننے پر پابندی ختم

ریاض (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) سعودی عرب نے خواتین سیاحوں کے عبایا پہننے پر پابندی ختم کردی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی سیاحتی امور کے نگراں ادارے نے غیر ملکی سیاح خواتین کے لیے عبایا پہننے کی لازمی شرط کو ختم کردیا ہے، سیاحتی پروگرام کے تحت خواتین کے لباس سے متعلق سخت قوانین میں نرمی کی گئی ہے۔

نئی ترمیم کے تحت دوسرے ممالک سے سیاحتی ویزے پر آنے والی خواتین کے لیے عبایاپہننا لازمی نہیں ہوگا تاہم خواتین مناسب لباس  میں سیر و تفریح کرسکتی ہیں۔

سیاحتی ویزے پر آنے والے افراد کوثقافتی ورثے اور آثار قدیمہ کے مقامات تک جانے کی اجازت ہوگی، سیاحتی ویزے پر آنے والے افراد مکہ اور مدینہ نہیں جاسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں