بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر بھوٹان میں گر کر تباہ،کرنل سمیت 2 پائلٹ ہلاک

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھوٹان میں بھارتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھوٹان میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کا چیتا ہیلی کاپٹر ریاست اروناچل سے بھوٹان جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بھارتی فوج کا لیفٹیننٹ کرنل بھی شامل ہے جبکہ ‏ہلاک ہونے والے دوسرے پائلٹ کا تعلق بھوٹان کی فوج سے تھا۔

دو روز قبل بھارتی شہر گوالیار میں مگ 21 جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا تاہم حادثے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔

گزشتہ ماہ 27 تاریخ کو پاکستان ایئر فورس نے بھارت کے 2 مگ 21 طیارے مار گرا کر ایک پائلٹ کو پکڑا تھا تاہم بھارت کا دعویٰ ہے کہ پاک فضائیہ نے ایک ہی طیارہ گرایا جبکہ دوسرا تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔

پاکستان اور بھارت کی اس ’فضائی جھڑپ‘ سے پہلے انڈٰیا کے ایئر شو میں آتشزدگی کے باعث سیکڑوں گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئیں تھیں جب کہ جھڑپ کے بعد انڈین ایئر فورس کے دفتر میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

قبل ازیں یکم فروری کو بنگلور میں انڈین ایئرفورس کا طیارہ حادثے کا شکار ہوا جس میں 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

گزشتہ برس 4 ستمبر کو ایک مگ 27 طیارہ جودھپور میں گرگیا تھا۔

پانچ جون 2018 کو ایک ایک طیارے گجرات میں حادثے کا شکار ہوا جس میں ایئر کموڈور سنجے چوہان جان کی بازی ہار گیا۔

اس کے علاوہ بھی 2018 میں بھارتی ایئرفورس کے متعدد طیارے اور ہیلی کاپٹر حادثات کے نذر ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں