8

مقبوضہ کشمیر: لاک ڈاؤن کا 56 واں روز، 6 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن 56 ویں روز داخل ہو گیا ہے۔ بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج  نے ضلع گاندربل کے علاقے نرانگ میں گھر گھر تلاشی کی آڑ میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

کے ایم ایس نے بتایا کہ قابض فوج نے جموں کے ضلع رام بن کے علاقے بٹوٹے میں بھی آپریشن اور گھر گھر تلاشی کے بہانے 3 نوجوانوں کو تشدد کرکے شہید کیا۔

رپورٹ کے مطابق علاقے میں بھارتی قابض فوجیوں کا آپریشن تاحال جاری ہے۔

یاد رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے 5 اگست سے مکمل لاک ڈاؤن کر رکھا ہے جس کے باعث وادی میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں