بھارت کا کروز میزائل ‘برہموس سپرسونک’ کا تجربہ

نئی دہلی (ڈیلی اردو) جنگی جنون کا شکار بھارت نے پیر کے روز برہموس سپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق برہموس سپرسونک کروز میزائل کا تجربہ بھارت کی اوڈیشہ کی چاندی پور ٹسٹ رینج سے کیا گیا ہے۔

بھارتی وزارت دفاع کے مطابق دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) اور برہموس ایئر واسپیس نے یہ تجربہ صبح 10 بجکر 20 منٹ پر کیا، تجربہ کے دوران میزائل نے اپنی مقررہ 290 کلومیٹر کی دوری کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں