کینبرا (ج ح ط) آسٹریلیا کی ریاست نیو سائوتھ ویلز کے جنوبی ساحل تیورا بیچ پر اپنے ٹرک کی ٹکروں سے 20 کینگروز کو مارنے والے 19 سالہ لڑکے کو گرفتار کرلیا گیا۔
بیگا ویلی کے چیف انسپکٹر پیٹر وولف نے بتایا کہ 19 سالہ لڑکے نے تیورا بیچ کے قریب سڑک پر رات کے وقت 20 کینگروز جو کہ وہاں گھوم رہے تھے کوجان بوجھ کر اپنے ٹرک سے ٹکریں مار مار کر ہلاک کر دیا ان میں کینگروز کے دو بچے بھی شامل تھے۔
پولیس کے مطابق اس لڑکے کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے خلاف جانوروں پر ظلم کے جرائم کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔