8

بجلی کی قیمت میں اضافہ: عوام پر 22 ارب 60 کروڑ کا بوجھ ڈال دیا گیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافہ کی منظوری دے دی۔ اضافہ ایک ماہ کے لئے اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، اضافے سے صارفین پر 22 ارب 60 کروڑ کا بوجھ پڑے گا۔

کیس آفیسر نیپرا کے مطابق گیس اور آرایل این جی نیپرا کی ریفرنس قیمت سے زیادہ ہیں،کوئلے کے بہتر صلاحیت والے پلانٹس چلائے جاتے تو 3.4 ارب روپے کی بچت کی جاسکتی تھی۔ سی پی پی اے کے مطابق اگست میں پانی سے 40.33 فیصد اور کوئلے سے 13.34 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

سی پی پی اے کے مطابق مقامی گیس سے 11.87 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 22.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔سی پی پی اے کے مطابق فرنس آئل سے 3.60 فیصد اور ایٹمی ذرائع سے 4.66 فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں