امریکی صدر ٹرمپ نے مواخذے کی کارروائی کو بغاوت قرار دیدیا

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر نے اپنے خلاف مواخذے کی کارروائی کو بغاوت قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےسماجی رابطے کی سائٹ پر واخذے کی کارروائی کو بغاوت قرار دے دیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مواخذے کا عمل امریکی تاریخ کی خطرناک ترین کارروائی ہے، مواخذے کے نام پر امریکا کے شہریوں کے حقوق چھینے جارہے ہیں جبکہ مواخذے کا مقصد لوگوں کی طاقت، ووٹ اور آزادی کو چھیننا ہے۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ہم امریکا کو ایک بار پھر عظیم بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ اسپیکر ایوان نمائندگان ینسی پلوسی اور چک شومر رکاوٹیں ڈال رہے ہیں، مخالفین کا امریکا کو عظیم بنانے میں رکاوٹ ڈالنے کے سوا کوئی کام نہیں۔

واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا آغاز گذشتہ روز ہوگیا تھا جس کے بعد امریکی صدر کی مشکلات میں اضافہ متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں