کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے صوبے کپسیا میں سڑک کنارے بم دھماکہ کے نتیجے میں 6 عام شہری شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق افغان مشرقی صوبہ کپیسا کے ضلع پنجراب میں ایک کار سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرانے کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا جس میں خواتین اور بچوں سمیت 6 شہری شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔