سرینگر (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جاب سے لگائے گئے کرفیو کو دو مان مکمل ہوگئے
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں سفاک مودی حکومت کی جانب سے لگائے گئے سخت ترین کرفیو کو دو ماہ مکمل ہوگئے ہیں، مظلوم کشمیر گزشتہ دو ماہ سے تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔
ادھر مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے قابض بھارتی حکومت نے کشمیریوں پر اسپتالوں اور ادویات تک رسائی پر پابندی عائد کر رکھی ہے، وادی میں اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند ہیں۔ ہزاروں کشمیری طلبا کے مستقبل داؤ پر لگ گئے ہیں۔
دو ماہ کے دوران ابتک لاتعداد کشمیریوں کو بھارتی فوج کے ٹارچرز سیلز میں قید کر لیا ہے۔ بھارتی فوج کے ٹارچر سیلوں میں بند کشمیری نوجوانوں، بچوں، بزرگوں اور خواتین پر انتہائی وحشت ناک مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔
کرفیو کے باعث وادی میں قحط پیدا ہوچکاہے۔ ذرائع مواصلات پر مکمل پابندی کے باعث کشمیری اپنے پیاروں کی خیریت جاننے سے تاحال محروم ہیں۔