10

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، خودکش جیکٹس، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

ڈی آئی خان (توقیر حسین زیدی) پولیس نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ دین پور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے خودکش جیکٹس، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ دین پور میں سرچ آپریشن کیا، دوران آپریشن خودکش جیکٹس، دستی بم، ڈیٹونیٹرز برآمد کرلئے۔

نمائندہ ڈیلی اردو کو پولیس حکام نے بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے دین پور میں گورنمنٹ ہائی سکول کے قریب نامعلوم دہشت گردوں نے بھاری مقدار میں اسلحہ چھپایا رکھا تھا۔ پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج عنایت اللہ ٹائیگر نے کارروائی کرتے ہوئے سکول کے پچھلی جانب نالے میں چھپایا گیا بارودی مواد ناکارہ بنادیا۔

برآمد ہونے والے اسلحے میں دو عدد خودکش جیکٹ، ایک عدد ہینڈ گرنیڈ، 3 عدد سوئچ، 6 عدد ڈیٹونیٹر، 3 عدد ریموٹ کنٹرول اور 3 کلو بارودی مواد شامل ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ بارودی مواد ڈیرہ شہر یا مضافات میں کسی بڑی دہشت گردی کے لئے چھپایا گیا تھا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج عنایت اللہ ٹائیگر نے بادرودی مواد کو قبضہ میں لےلیا۔ علاقے کو پولیس کی بھاری نفری نے گھیرے لیا۔ یاد رہے کہ اس قبل بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 مرتبہ بھاری مقدار میں بارودی مواد پکڑا گیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں