آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

بیجنگ (ڈیلی اردو) سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں جہاں وہ چین کی عسکری قیادت اور پیپلز لیبریشن آرمی کے کمانڈر سے ملاقاتیں کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ چین کے ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین اور کمانڈر سدرن تھیٹر کمانڈ سے بھی ملاقات کریں گے جب کہ وزیراعظم کی چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتوں میں آرمی چیف ساتھ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں