سعودی عرب میں ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں 2 پاکستانیوں کا سر قلم

جدہ (ڈیلی اردو) سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہیروئن کی اسمگلنگ کے جرم میں 2 پاکستانی شہریوں کا سر قلم کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی پولیس نے جدہ میں رہنے والے 2 پاکستانی شہریوں کو منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے خلاف جرم ثابت ہونے کے بعد انہیں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ سعودی عرب کی جانب سے جن پاکستانیوں کے سر قلم کئے گئے ان کی شناخت غلام قمر ولد غلام حسین اور محمد اکبر ولد محمد رمضان کے طور پر کی گئی ہے۔

سعودیہ میڈیا کے مطابق دونوں سمگلروں کو شرعی عدالت میں پیش کیا گیا۔ دونوں نے ہیروئن سمگل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ الزام ثابت ہونے پر شرعی عدالت نے زمین میں فساد پھیلانے کی حد نافذ کرنے کی سزا سنا دی جس پر پیر کو جدہ میں عمل درآمد ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں