Notice: Undefined variable: forward in /home/dailyurd/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78

Notice: Undefined variable: remote in /home/dailyurd/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84

آزاد کشمیر: ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، خاتون شہید

مظفر آباد (ڈیلی اردو) بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس عہدیدار ذوالقرنین چوہدری نے بتایا کہ آزاد جموں کشمیر کے علاقے عباس پور میں گھر کے باہر کھڑی خاتون گولی لگنے سے شہید ہوگئیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ فائرنگ بھارت کی جانب سے کی گئی جس کے نتیجے میں خاتون کو زخم آئے اور وہ جاں بر نہ ہوسکیں۔ یہ فائرنگ ایک ایسے موقع پر کی گئی ہے جب امریکی سینیٹرز کرس وین ہولین اور میگی ہیسن نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مظفرآباد کا دورہ کیا تاکہ وہ جموں و کشمیر میں بھارت کے غیرقانونی اقدام کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ عوامی جذبات بھی جان سکیں۔

امریکا میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار الزبتھ وارین نے مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں اور مواصلاتی نظام معطل کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت سے کشمیری شہریوں کے حقوق کی پاسداری یقینی بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس سے ایک دن قبل ہفتے کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے نئی دہلی جانے والے امریکی سینیٹر کو وادی کا دورہ کرنے سے روک دیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں