سپریم کورٹ کے باہر موجود مشکوک شخص گرفتار، بھارتی کرنسی برآمد

لاہور( ڈیلی اردو ) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر سے مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار مشکوک شخص سے بھارتی کرنسی برآمد ہونے پر پولیس نے پوچھ گچھ کی تو مذکورہ شخص نے دعویٰ کیا کہ اسے اغوا کر کے پاکستان لایا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق آج لاہور میں سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر ایک مشکوک شخص کو دیکھا گیا جسے کی مبینہ حرکات و سکنات نے وہاں موجود شہریوں کیساتھ ساتھ پولیس اہلکاروں کو بھی شکوک و شبہات میں ڈال دیا۔ اس موقع پر پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے اس شخص کو حراست میں لے لیا۔

اس موقع پر پولیس نے مشکوک شخص کی تلاشی لی تو اس کے پاس سے بھارتی کرنسی برآمد ہوئی جس نے معاملہ مشکوک بنا دیا۔ مشکوک شخص سلامت علی خود کو بھارتی شہری ظاہر کرتا ہے۔ اس نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے اغوا کر کے 1981 میں پاکستان لایا گیا تھا۔ مشکوک شخص کا کہنا تھا کہ اس کا تعلق بھارت سے ہے اور میرے اہلخانہ بھارتی پنجاب میں مقیم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں