ڈیرہ اسماعیل خان (توقیر حسین زیدی) محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے 186 خطرناک دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کر دی ہیں خطرناک ترین دہشت گرد دہشت گردی، اہم تنصیبات کو نقصانات پہنچانے، خود کش حملوں سمیت دیگر سنگین ترین جرائم میں ملوث ہیں روپوش ملزمان میں بعض کا تعلق کالعدم جماعتوں سے بھی ہیں۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں پشاور کے 20 دہشت گرد، مردان کے 16 دہشت گرد، چارسدہ کے 10 دہشت گردوں، نوشہرہ کے 8 دہشت گردوں، صوابی کے 27 دہشت گردوں، سوات کے 7 دہشتگردوں، بونیر کے 7 دہشتگردوں، شانگلہ کے 9 دہشت گردوں، دیر اپر کے 7دہشت گردوں، دیر لوئر کے 7 دہشت گردوں، چترال کے ایک دہشت گرد ، بٹگرام ،مانسہرہ ، طور غر، کے ایک ایک دہشت گرد، ہری پور کے 3 دہشت گرد، کوہاٹ کے 9 دہشت گردوں، ہنگو کے 4 دہشت گردوں، کرک کے 5دہشت گردوں، بنوں کے 20 دہشت گردوں، لکی مروت کے 15 دہشت گردوں اور ڈی آئی خان کے 8 دہشت گردوں کی فہرستیں جاری کردی ہیں. جن پر ان کے سروں کی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں جن میں بعض تعلیم یافتہ دہشت گرد بھی شامل ہیں جن کے خلاف مختلف تھانوں اور سی ٹی ڈی کے تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
پشاور سے تعلق رکھنے والے مبینہ دہشتگردوں کا تعلق یکہ توت، چمکنی، حیات آباد، دلہ زاک روڈ، دائود زئی سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے ہے۔ جن میں افغان مہاجرین دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ جو کہ عرصہ دراز سے روپوش ہیں خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردی میں ملوث اہم ترین دہشت گردوں کو گرفتار کر چکی ہیں۔
جن پر ان کے سروں کی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں جن میں بعض تعلیم یافتہ دہشت گرد بھی شامل ہیں جن کے خلاف مختلف تھانوں اور سی ٹی ڈی کے تھانوں میں مقدمات درج ہیں پشاور سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کا تعلق یکہ توت، چمکنی، حیات آباد، دلہ زاک روڈ، دائود زئی سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے ہے۔ جن میں افغان مہاجرین دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ جو کہ عرصہ دراز سے روپوش ہیں خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردی میں ملوث اہم ترین دہشت گردوں کو گرفتار کر چکی ہیں۔
ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے 9 دہشت گردوں کو شامل کیاگیا ہے جن کے سر کی قیمت مقرر کی گئی ہے۔ ان دشت گردوں خلاف ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف تھانوں میں مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہیں
ڈیرہ اسماعیل خان کے جن 9 دشت گردوں کے سر کی قیمت مقرر کی گئی ہیں اُن کے نام و مقدمات کی تفصیلات
1۔ عدنان ولد جمال دین سکنہ محلہ دیوان صاحب ڈیرہ اسماعیل خان
2۔ عامر الیاس ولد زونیر سکنہ بلوچ نگر ڈیرہ اسماعیل خان
3۔ عبداللہ ولد محمد نواز سکنہ رتہ کلاچی ڈیرہ اسماعیل خان
4۔ کامران خواجہ ولد خواجہ محمد سکنہ ساوتھ وزیرستان (حال مقیم چاہ اللہ ڈیویا ڈیرہ اسماعیل خان)
5۔ محمد الیاس ولد کریم بخش سکنہ مدینہ کالونی ڈیرہ اسماعیل خان
6۔ محمد اقبال عرف بالی کھیارہ ولد اللہ وسایا کھیارہ سکنہ چاہ خان والا پروا ڈیرہ اسماعیل خان
7۔ قاری محمد آصف ولد قاری محمد یوسف سکنہ توصیف آباد ڈیرہ اسماعیل خان
8۔ یاسر الیاس ولد محمد الیاس سکنہ محلہ دیوان صاحب ڈیرہ اسماعیل خان
9۔ زاہد زمان ولد محمد زمان سکنہ محلہ حافظ صالح محمد، فتح اللہ بادشاہ ڈیرہ اسماعیل خان سٹی
مقدمات کی تفصیلات
1۔ عدنان ولد جمال دین سکنہ محلہ دیوان صاحب ڈیرہ اسماعیل خان کے سر کی قیمت 3 ملین مقرر کی گئی۔
عدنان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مقدمہ نمبر 5، مورخہ 4 جنوری 2015 کو محلہ وکیلاں والا ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اہلکار قیصر جہاں اور اس کے بھائیوں کے قتل کرنے کے مقدمے میں مطلوب ہے۔
FIR No: 05. Date 14-01-2015 u/s 302/34/120B/7ATA PS CTD City
2۔ عامر الیاس ولد زونیر سکنہ بلوچ نگر ڈیرہ اسماعیل خان کے سر کی قیمت بھی 3 ملین مقرر کی گئی
عامر الیاس پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مورخہ 30 جولائی 2013 کے مقدمہ نمبر 544 میں مطلوب ہے
FIR No: 544. Date 30-07-2013 u/s 302/324/120B/186/365/3/4EXP/7ATA PS Cantt
3۔ عبداللہ ولد محمد نواز سکنہ رتہ کلاچی ڈیرہ اسماعیل خان کےسر کی قیمت بھی 3 ملین مقرر کی گئی
دشت گرد عبداللہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مقدمہ نمبر 6 اور مقدمہ نمبر 13 مورخہ 16 فروری 2017 کو باہو پیٹرول پمپ پر پولیس وین پر فائرنگ کے مقدمے میں مطلوب ہے۔
یاد رہے کہ باہو پمپ پر پولیس وین حملے میں اے ایس آئی رحمت اللہ، کانسٹیبل راشد اقبال، کانسٹیبل نعمان، ڈرائیور ارشاد، پیٹرول پمپ کا منشی اور فضل الرحمن نامی شہری شہید ہوا تھا
FIR No: 6. Date 16-02-2017 u/s 302/324/353/404/427/148/149/21-(!)/ATA PS CTD DIK
FIR No: 13. Date 16-2-2017 u/s 324/353/148/149,3/4E/S EZP/&ATA PS CTD DIK
4۔ کامران خواجہ ولد خواجہ محمد سکنہ ساوتھ وزیرستان (حال مقیم چاہ اللہ ڈیویا ڈیرہ اسماعیل خان) کے سر کی قیمت بھی 3 ملین مقرر کی گئی
مطلوب دشت گردوں کی فہرست کے مطابق کامران خواجہ 3 مقدمات میں مطلوب ہے
FIR No: 404. Date: 18-10-2012 u/s 302/324/34 PS Dera Town
FIR No: 17. Date 25-01-2013 u/s 5ESA/ PS Kulachi
FIR No: 554. Date: 30-07-2013 u/s 302/324/120B/435/186/365/3/4EXP/7ATA PS Cantt
5۔ محمد الیاس ولد کریم بخش سکنہ مدینہ کالونی ڈیرہ اسماعیل خان کے سر کی قیمت بھی 3 ملین مقرر کی گئی
محمد الیاس دشت گرد ویسے تو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دشت گردی، ٹارگٹ کلنگ کے کئی انتہائی اہم مقدمات میں مطلوب ہے۔ تاہم محکمہ داخلہ کی جاری کردہ مقدمات کی فہرست میں مقدمہ نمبر 554 مورخہ 30 جولائی 2013 درج ہے
FIR No: 554. Date: 30-07-2013 u/s 302/324/120B/435/186/365/3/4EXP/7ATA PS Cantt
6۔ محمد اقبال عرف بالی کھیارہ ولد اللہ وسایا کھیارہ سکنہ چاہ خان والا پروا ڈیرہ اسماعیل خان کے سر کی قیمت 3 ملین مقرر کی گئی
محمد اقبال عرف بالی کھیارہ دشت گرد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دشت گردی، ٹارگٹ کلنگ کے کئی انتہائی اہم مقدمات میں مطلوب ہے۔ مطلوب دشت گردوں کی فہرست کے مطابق اقبال عرف بالی 4 مقدمات میں مطلوب ہے۔ یاد رہے کہ مورخہ 12 اکتوبر 2012 کو مقدمہ نمبر 364 تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں پولیس اہلکار (ڈی ایف سی) محمد رمضان قتل کیس سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب ہے۔
FIR No: 364. Date: 12-10-2012 u/s 302/34/7ATA PS University
FIR No: 299. Date: 08-05-2013 u/s 324/353/427/120B/3/4EXP/&ATA PS Cantt
FIR No: 303. Date: 12-05-2013 u/s324/427/120B/3/4EXP/7ATA PS Cantt
FIR No: 304. Date: 12-05-2013 u/s 427/120B/3/4EXP/7ATA PS Cantt
7۔ قاری محمد آصف ولد قاری محمد یوسف سکنہ توصیف آباد ڈیرہ اسماعیل خان کے سر کی قیمت 3 ملین مقرر کی گئی
مطلوب دشت گردوں کی فہرست کے مطابق قاری محمد آصف 4 مقدمات میں مطلوب ہے۔ یاد رہے کہ قاری محمد آصف پولیس کو مورخہ 4 اپریل 2012 میں ڈی ایس پی سٹی عبدالغفور خان پر بم حملے کے مقدمہ نمبر 141 سمیت مختلف دیگر مقدمات میں مطلوب ہے
FIR No: 141. Date: 04-03-2012 u/s 324/353/7ATA/427/120B/4/5ESA PS City
FIR No: 02. Date: 01-01-2013 u/s 5ESA/13AO PS Cantt
FIR No: 87. Date: 11-02-2013 u/s 5ESA PS Cantt
FIR No: 544. Date: 30-07-2013 u/s 302/324/120B/435/186/365/3/4EXP/7ATA PS Cantt
8۔ یاسر الیاس ولد محمد الیاس سکنہ محلہ دیوان صاحب ڈیرہ اسماعیل خان کے سر کی قیمت بھی 3 ملین مقرر کی گئی
محکمہ داخلہ کی جاری کردہ مقدمات کی فہرست میں مقدمہ نمبر 778 مورخہ 25 نومبر 2012 درج ہے۔ یاسر الیاس کمشنری بازار میں یوم عاشور کے مرکزی جلوس میں بم دھماکے میں مطلوب ہے یاد رہے کہ اس بم دھماکے میں 5 عزادار شہید جبکہ 122 عزادار زخمی ہوئے تھے
FIR No: 778. Date: 25-11-2012 u/s 302/324/120B/3/4EXP/7ATA PS City
9۔ زاہد زمان ولد محمد زمان سکنہ محلہ حافظ صالح محمد، فتح اللہ بادشاہ ڈیرہ اسماعیل خان سٹی کے سر کی قیمت 3 ملین مقرر کی گئی
مطلوب دشت گردوں کی فہرست کے مطابق زاہد زمان 4 مقدمات میں پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب ہے۔ تاہم محکمہ داخلہ کی جاری کردہ مقدمات کی فہرست میں مقدمہ نمبر 474 مورخہ 9 اگست 2011، مقدمہ نمبر 530 مورخہ 2 ستمبر 2011 ردج ہے
FIR No: 496. Date: 14-08-2011 u/s 328 PPC PS City
FIR No: 497. Date: 14-08-2011 u/s 324/353/34 PS City
FIR No: 474. Date09-08-2011 u/s 324/34 PS City
FIR No: 530. Date: 02-09-2011 u/s 302/34 PS Cantt
مقدمہ نمبر 474 مورخہ 9 اگست 2011 کو پوسٹ آفس کے ملازم ملک محمد عمران ولد ملک محمد سلطان کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔
FIR No: 474. Date09-08-2011 u/s 324/34 PS City
مقدمہ نمبر 530 مورخہ 2 ستمبر 2011 کو سینئر صحافی و کونسلر سید قیصر عباس بخاری کو فائرنگ کر کے شہید کیا۔
FIR No: 530. Date: 02-09-2011 u/s 302/34 PS Cantt