خار (نمائندہ ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں فائرنگ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما جاں بحق ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق باجوڑ کے ہیڈ کوارٹر خار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما میاں گل جاں بحق ہوگئے، نمائندہ کے مطابق مرحوم کو خار میں اپنے گھر کے سامنے سر پر گولیاں ماریں جس سے وہ موقع ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ملزمان باآسانی فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقع کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔