کراچی (ڈیلی اردو) کاونٹر ٹیریرزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے شہید ڈی ایس پی راؤ شفیع اللہ کے قتل میں شکار پور سے فرار مطلوب ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
سی ٹی ڈی انچارج چوہدری صفدر کے مطابق خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر گلستان جوہر میں چھاپہ مار کر ملزم عبدالواحد کو گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم نے رواں برس 20 اگست کو لوک فنکار جگر جلال چانڈیو کو تاوان کیلئے اغوا کیا اور جب ڈی ایس پی راؤ شفیع اللہ کی قیادت میں پولیس پارٹی مغوی کی بازیانی کے لئے شکار پور کے علاقے کچے میں پہنچی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی تھی۔ جس کے نیتجے میں ڈی ایس پی شفیع اللہ شہید جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا تھا۔
واردات کے بعد ملزم عبدالواحد گرفتاری کے خوف سے کراچی بھاگ آیا تھا۔