Notice: Undefined variable: forward in /home/dailyurd/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78

Notice: Undefined variable: remote in /home/dailyurd/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84

خیبر: باڑہ میں کالعدم تنظیم لشکر اسلام کا کمانڈر محمد نور ہلاک

باڑہ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالعدم تنظیم لشکر اسلام کا کمانڈر محمد نور ہلاک ہوگیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق محمد نور ولد بہادر خان کو صبح کے وقت نامعلوم افراد نے باڑہ کوہی چوک ملک دین خیل میں گھر کے سامنے فاٸرنگ کرکے قتل کر دیا۔ جبکہ نامعلوم ملزم فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق قتل کیے گئے سابقہ کمانڈر محمد نور ولد حاجی بہادر قوم ملک دین خیل کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر اسلام تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں